ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو ٹریفک پولیس استعمال کرے گی باڈی کیمرا

منگلورو ٹریفک پولیس استعمال کرے گی باڈی کیمرا

Tue, 12 Oct 2021 20:41:59    S.O. News Service

منگلورو 12/ اکتوبر (ایس او نیوز) موٹر گاڑیوں کی تلاشی یا ٹریفک کا نظام کنٹرول کرتے وقت عوام کے ساتھ پولیس کی جھڑپ یا پولیس کی طرف سے عوام کے ساتھ زیادتی کے واقعات عام ہیں ۔ منگلورو ٹریفک پولیس نے ان معاملات کی حقیقی صورتحال کو ریکارڈ کرنے کے لئے اب اپنے افسران اور اہل کاروں کو باڈی کیمرا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان کیمروں میں آڈیو اور ویڈیو دونوں چیزیں ریکارڈ کرنے کی سہولت موجود ہوگی ۔ اس وجہ سے  کسی تکرار یا تنازعہ کی صورت پیدا ہونے ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے ، پولیس کی ڈیوٹی میں رکاوٹ پیدا کرنے یا پولیس عملہ کی زیادتیوں کی شکایت ملنے  پر جانچ  پڑتال کے لئے یہ ریکارڈنگ ثبوت کا کام کرے گی ۔ اور قصورواروں کے خلاف کارروائی آسان ہوجائے گی ۔ 

 معلوم ہوا ہے کہ فی الحال ہر ٹریفک پولیس اسٹیشن کو 2 تا 4 باڈی کیمرے دیدئے گئے ہیں اور مزید کیمرے فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔


Share: